
فلم سکندرکےلیےسلمان خان نےکتنا معاوضہ لیا؟
ہاٹ لائن نیوز : سلمان خان کی نئی فلم سکندر ریلیز کے قریب ہے ، جسمیں وہ پہلی بار رشمیکا منڈانا کیساتھ اسکرین پر ہونگے۔
فلم سکندراور پہلا گانا ‘زہرا جبین’ کے ٹیزر کی ریلیز کے بعد ، شائقین میں بہت زیادہ جوش و خروش ہے۔ اس گانے میں ، سلمان خان اوررشمیکاکی دلکش کیمسٹری شائقین کو راغب کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
اس فلم کی ہدایتکاری اے آر مارگاداس نے کی ہے ، اور سلمان خان کو اس فلم کیلئے 120 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں ، جبکہ فلم کا کل بجٹ 4سوکروڑ روپے ہے۔ ریشمیکا مینڈانا کو فلم کیلئے 5 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں ، جبکہ کاجل اگروال کو 3کروڑ روپے کامعاوضہ ملاہے۔









