
فلم ” آپریشن بنیان المرصوص ” میں اورنگزیب احمد کا کردار کون نبھائے گا ؟
فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار نبیل قریشی نے سوشل میڈیا پر عندیہ دیا ہے کہ وہ پاک فضائیہ کے کامیاب آپریشن “بنیان مرصوص” اور اس میں اہم کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی زندگی پر مبنی فلم بنانے میں دلچسپی رکھ رہے ہیں۔
اورنگزیب احمد کی موثر بریفنگ، قائدانہ صلاحیتیں اور مزاحیہ انداز میں انہیں سوشل میڈیا پر نیشنل کرش کا درجہ دے چکا ہے اور وہ مسلسل ٹرینڈنگ کر رہے ہیں، اسی تناظر میں مداحوں نے فلم میں ان کے کردار کے لیے مختلف اداکاروں کے نام تجویز کرنا شروع کر دیے ہیں، جن میں سر فہرست فواد خان کا نام آ رہا ہے۔









