فلسطینی واسرائیلی فلم سازوں کی مشترکہ فلم نےآسکرایوارڈاپنےنام کرلیا

0
173
فلسطینی واسرائیلی فلم سازوں کی مشترکہ فلم نےآسکرایوارڈاپنےنام کرلیا

ہاٹ لائن نیوز: اس دستاویزی فلم نو ادر لینڈ نے اتوار کے روز بہترین دستاویزی فلم کیلئے آسکرایوارڈ جیتاہے۔

فلم کی کہانی باسل ادرا کی زندگی پر مبنی ہے ، جو اپنے آبائی شہر یاٹا کی تباہی کو دستاویز کرنےمیں خطرات لیتاہے۔ اسکے بعد ، اسنے اسرائیلی صحافی یول ابراہیم سے ملاقات کی ، جو عالمی سطح پراسکی کہانی بیان کرنے میں انکی مدد کرتا ہے۔

ادرا نے ایوارڈ کی تقریب میں کہا ،نو ادر لینڈ فلسطینی عوام کی تلخ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے جو کئی دہائیوں سے اسرائیلی قبضےمیں مبتلاہیں۔

ابراہیم نے اس تعاون کو ایک مثبت اقدام کے طور پر بیان کرتے ہوئےکہا کہ انکی آوازیں ایک ساتھ رہ کرزیادہ طاقتورہیں اور فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کیلئے ایک منصفانہ سیاسی حل ممکن ہے۔

Leave a reply