فلسطینی حسینہ پہلی بار مس یونیورس مقابلے میں شریک ہونگی

0
55

مس یونیورس 2025 کے عالمی مقابلے میں پہلی بار فلسطین کی نمائندگی کی جائے گی۔ اس بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد رواں سال 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں ہوگا، جس میں دنیا بھر سے 130 ممالک کی حسینائیں حصہ لیں گی۔

فلسطین کی جانب سے نادین ایوب “مس یونیورس فلسطین” کے طور پر شریک ہوں گی۔ نادین ادب اور نفسیات میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے عالمی سطح پر فلسطینی عوام کی نمائندگی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

نادین ایوب کا کہنا ہے کہ وہ ان مظلوم فلسطینیوں کی آواز بننا چاہتی ہیں جو ناانصافی اور ظلم کا سامنا کر رہے ہیں، خاص طور پر غزہ میں جاری حالات کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانا ان کی ترجیح ہے۔ ان کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطین ہر عالمی فورم پر نمایاں ہو اور اس کے لیے خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔

اس مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی مریم، عراق، لبنان اور ایران سمیت کئی مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کی نمائندہ حسینائیں بھی شریک ہوں گی۔

Leave a reply