فلسطینیوں کو تسلیم کرنا تاریخی لمحہ ہے، ہسپانوی وزیراعظم

ہاٹ لائن نیوز۔ : اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیاہے۔
ہسپانوی وزیراعظم نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنیکا باضابطہ اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ امن فلسطین کا بنیادی حق ہے۔
ہسپانوی وزیراعظم نے کہاہےکہ فلسطینیوں کو تسلیم کرنا ایک تاریخی لمحہ ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنیوالے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔









