فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے اسرائیلی مچھر سے ڈرنےلگے
ہاٹ لائن نیوز : اسرائیل میں ایک خوفناک مچھر کے کاٹنے سے 35 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں ، فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والا اسرائیل اب ایک ایسے مچھر سے پریشان ہے، جہاں یہ وائرس مچھر کے کاٹنے سے پھیل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ نیل فیور نامی اس وائرس سے اتوار کے روز 38 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسرائیلی وزیر صحت نے تصدیق کی ہے کہ یہ وائرس مچھر کے کاٹنے سے پھیلا۔
وزارت صحت کے مطابق رواں سال مئی کے مہینے سے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔









