فضائیہ کے اڈےپرحملہ ، حملہ آورہلاک

0
164
فضائیہ کے اڈےپرحملہ ، حملہ آورہلاک

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش کے کاکس بازار ضلع میں ، ایئر فورس کے اڈےپرکچھ مجرم عناصرنےحملہ کردیا ، جس سے کم از کم ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بنگلہ دیشی فوج نے اس حملے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

ذرائع کیمطابق ، مرنے والےکی شناخت 30 سالہ مقامی تاجر شہاب کبیر کےنام سے ہوچکی ہے ، جسکومبینہ طور پر گولی مارکر ہلاک کیاگیاتھا۔

بنگلہ دیشی “انٹر سروسز پبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر)” کے ذریعہ جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہاگیاہےکہ، “کاکس بازار ایئر فورس کے اڈے کے قریب واقع سمیتی پاڑا کےقریب کچھ مجرموں نے ایئر فورس کے اڈے پر حملہ کیا۔ اس سلسلے میں بنگلہ دیش ایئرفورس ضروری اقدامات کررہی ہے۔۔

Leave a reply