فرحان سعید نے کیریئر کی مشکلات اور واپسی کا سفر بیان کر دیا

0
90
فرحان سعید نے کیریئر کی مشکلات اور واپسی کا سفر بیان کر دیا

دبئی: پاکستانی گلوکار اور ٹی وی اداکار فرحان سعید نے دبئی میں بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے کیریئر کے اتار چڑھاؤ اور تخلیقی سفر کے بارے میں بتایا۔

فرحان نے کہا کہ وہ ایک عام بچہ تھے اور اچانک اسٹار بن گئے۔ انہوں نے جل بینڈ کے ساتھ اپنی شروعاتی شہرت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 28 سال کی عمر میں انہوں نے بینڈ چھوڑ کر اپنے تخلیقی تجربات اور اداکاری پر توجہ مرکوز کی۔

فرحان نے بتایا کہ جل میں ان کا بنیادی کردار گانا تھا اور وہ کاروباری امور کا حصہ نہیں تھے، جس کی وجہ سے اندر سے بے چینی محسوس ہوئی اور انہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتیں آزمانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بینڈ چھوڑنے کے بعد ایک سال تک انہیں کام نہیں ملا اور لوگ انہیں صرف “جل کے گلوکار” کے طور پر پہچانتے تھے، حالانکہ وہ فرحان سعید کے طور پر خود کو متعارف کروانا چاہتے تھے۔

سالوں کی محنت کے بعد فرحان نے اپنا البم ‘خط’ جاری کیا، جو جذبات، یادیں اور دل کی چھپی ہوئی باتوں کا عکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی بدولت کوئی بھی بغیر کسی بڑے پروڈکشن کے اپنا کام دنیا تک پہنچا سکتا ہے، لیکن پہچانا جانا سب سے مشکل مرحلہ ہے۔

دبئی میں اپنے کنسرٹس اور ڈیجیٹل ڈسٹریبیوشن کے حوالے سے فرحان نے کہا کہ یہ شہر پاکستانی، بھارتی اور دیگر جنوبی ایشیائی شائقین کے لیے دوسرا گھر بن چکا ہے۔

اداکاری کے شعبے میں بھی فرحان نے نمایاں مقام حاصل کیا، اور ڈرامے ‘سنو چنڈا’ اور ‘میرے ہمسفر’ نے انہیں شائقین میں خاص مقام دلایا۔

Leave a reply