فرانسیسی صدر ایک مرتبہ پھر میڈیا کی زینت

0
145
فرانسیسی صدر ایک مرتبہ پھر میڈیا کی زینت

فرانسیسی صدر ایک مرتبہ پھر میڈیا کی زینت

فرانس کے صدر میکرون ایک مرتبہ پھر اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنے جب ان کی اہلیہ نے برطانیہ کے 3 روزہ سرکاری دورے پر طیارے سے اترتے ہوئے میکرون کا ہاتھ پکڑنے سے گریز کیا، اس لمحے نے دونوں کے بارے میں چہ مگوئیوں کو پھر سے جنم دے دیا ہے، شاہی استقبال کے باوجود یہ منظر سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا، میکرون نے سیڑھیوں پر اہلیہ کی طرف ہاتھ بڑھایا، لیکن خاتون اول نے ان کو نظر انداز کر دیا اور یہ منظر کیمروں نے محفوظ کر لیا۔

دوسری شرمندگی کچھ ہی گھنٹے بعد اس وقت پیش آئی جب صدر کا قافلہ ونزر کاسل سے روانہ ہوا تو سرکاری گاڑی کا پچھلا حصہ اور دروازہ کھلا رہ گیا، جس کی وجہ سے صدر کے سامان والے بیگ سڑک پر گر گئے، اہلکار پیچھے بھاگتے رہے لیکن قافلہ نہ رکا، اس کے علاؤہ ایک اور گاڑی بھی کھلے دروازے کے ساتھ دوڑتی نظر آئی۔

Leave a reply