فائرنگ سے چائے کی دکان کا مالک جاں بحق

0
193
فائرنگ سے چائے کی دکان کا مالک جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز: کراچی کے علاقے برنس روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، شہر قائد میں رات گئے مختلف پولیس مقابلوں میں ایک ملزم مارا گیا جب کہ 10 زخمیوں سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک کالونی، پرانا گولیمار پولیس نے لیاری گینگ وار کے کمانڈر کاشف ڈاڈا گروپ کے 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جب کہ ایک ملزم اسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے برنس روڈ پر نامعلوم افراد نے چائے کی دکان کے مالک کو قتل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔

Leave a reply