فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کارشتہ دار جاں بحق ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے رشتہ دار ثقلین خان گنڈا پور کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین گنڈا پورکے والد اسماعیل خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے چچا ہیں۔
یہ واقعہ اسوقت پیش آیا جب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نےگزشتہ روز پشاور میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہاتھاکہ انکی حکومت میں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے۔








