
ہاٹ لائن نیوز : وزیر برائے امیگریشن کینیڈین حکومت نے پہلی مرتبہ عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، کینیڈا کی حکومت نے پہلی بار غیر ملکی ورک پرمٹ رکھنے والے اور عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے اس کا اعلان کینیڈا کے امیگریشن وزیر نے کیا انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 سے 6.2 فیصد تک کمی کی جائے گی۔
کینیڈا کے وزیر برائے امپلائمنٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں بھی کمی کرے گی جس کے تحت 20 سے %30 غیر ملکی ورکرز کو کاروبار میں شامل کیا جائے گا لیکن زرعی سیکٹر پر اس بات کا اطلاق نہیں ہوگا۔
کینیڈا میں غیر ملکی افراد کی تعداد 2.5 ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے جو کہ کینیڈین آبادی کا 6.2 فیصد ہے، اس سے پہلے کینیڈا کے وزیر امیگریشن یہ بتا چکے ہیں کہ 2024 سے ملک میں غیر ملکی ورکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔









