غیر ملکی فوڈ آؤٹ لیٹس پر حملے کے خلاف حکومت ایکشن میں

0
155
غیر ملکی فوڈ آؤٹ لیٹس پر حملے کے خلاف حکومت ایکشن میں

غیر ملکی فوڈ آؤٹ لیٹس پر حملے کے خلاف حکومت ایکشن میں

تفصیلات کے مطابق غزہ جنگ کی آڑ میں ملکی کاروبار کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع ہو گئیں ہیں، راولپنڈی میں غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے چار ملزمان کی شناخت ہو گئی۔

پولیس نے غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر 2 کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے گرفتار ملزمان میں سے مرکزی ملزم گجرا چوک سے گرفتار ہوا ہے، جسے کینٹ تھانے میں منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے والےعناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ ہوا ہے، ادھر پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں لاہور بائی پاس چوک پر بھی ایک غیر ملکی فوڈ آؤٹ لیٹ پر فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہوا، ڈی۔ پی۔او بلال ظفر کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گیا تھا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply