غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر کی خرید و فروخت پر پابندی

0
359
غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر کی خرید و فروخت پر پابندی

ہاٹ لائن نیوز : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے سلنڈر کی خرید و فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر اور گیس غیر مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کرنے والی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اوگرا نے ایل پی جی کاروبار کے لیے نیا ضابطہ اخلاق غیر معیاری سلنڈروں میں ایل پی جی ری فلنگ کو غیر قانونی اور خطرناک قرار دے دیا۔

نوٹیفکیشن کیمطابق صرف مجاز ڈسٹری بیوٹرز ہی ایل پی جی کا کاروبارکر سکیں گے۔

Leave a reply