
ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی یہ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی ،،،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بغیر کسی وجہ کے ہورہی ہے ،،،
شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،،جس کے باعث شہریوں کا کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے
،،،مسلم لیگ ن کے منشور میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنا بھی شامل ہے ،،،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے عدالت ملک میں جاری لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے









