غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی، سہراب گوٹھ اور الاآصف اسکوائر سے 45 افراد گرفتار

0
57
غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی، سہراب گوٹھ اور الاآصف اسکوائر سے 45 افراد گرفتار

کراچی: پولیس نے شہر کے حساس علاقے سہراب گوٹھ اور الاآصف اسکوائر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا تاکہ کسی بھی مشتبہ فرد کے فرار کو روکا جا سکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، آپریشن خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا جس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت متعدد غیر ملکیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ سرچ آپریشن کے دوران 45 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے کاغذات اور رہائشی دستاویزات کی جانچ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے سفری اور شناختی دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں شہر میں قیام امن اور سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جاری رہیں گی۔

علاقے کے مکینوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف مستقل بنیادوں پر اقدامات سے جرائم میں کمی آئے گی اور سیکیورٹی میں بہتری پیدا ہوگی۔

Leave a reply