غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا
سوات کی عدالت میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب بیٹے نے اپنی ہی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ماں کو دارالامان سے عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا، جب یہ واقعہ پیش آیا، عورت عدالت میں اپنے کیس کے لیے پیش ہونے آئی تھی جب اس کے صاحبزادے رومل خان نے اچانک اس پر فائرنگ کر دی۔
گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے، قتل کی ابتدائی وجہ “غیرت” بتائی گئی ہے، لیکن اصل محرکات کی گہرائی سے چھان بین کی جا رہی ہے، واقعے کے بعد عدالت میں خوف اور ہراس پھیل گیا۔









