
ہاٹ لائن نیوز : رائے ونڈ میں باپ نے نام نہاد غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے عروج کو ہتھوڑے مار کر قتل کیا۔ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ مشن کالونی میں پیش آیا۔ ملزم نیلسن مسیح کو اپنی بیٹی پر شک تھا۔ اس شک کی بنیاد پر اس نے اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے قبل شواہد مٹانے کی کوشش بھی کی۔
انتہائی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیلسن مسیح نے بیٹی کے سر پر ہتھوڑا مارا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔









