
ہاٹ لائن نیوز : خانیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے ایک بچہ جانبحق ہوگیا۔
بچے کے ورثا نےہسپتال میں مبینہ احتجاج کیا ، بچے کو بخار کی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا ۔
بچے کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے بچے کی مبینہ موت بخار کا انجکشن لگنے کے باعث ہوئی ، اس بچے کی موت کا ذمہ دار سیکرٹری ہیلتھ ہے جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مبینہ جعلی اور ناقص ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ۔









