غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب آج منعقد ہو گی

0
275
غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب آج منعقد ہو گی

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب آج منعقد ہو گی

نئے اسلامی سال کے شروع ہونے پر مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی بابرکت اور روح پرور تقریب آج بعد نمازِ عصر منعقد ہو گی، تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، غلافِ کعبہ کی تبدیلی اور تیاری کا عمل خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں گورنر مکہ مکرمہ میں انجام دیں گے، غلافِ کعبہ کی تیاری کا عمل بہت عقیدت اور مہارت سے مکمل کیا جاتا ہے۔

گیارہ ماہ کی مسلسل محنت سے تیار کیا کردہ یہ غلاف مجموعی طور پر ایک ہزار چار سو پندرہ کلوگرام وزنی ہے، غلاف کی تیاری میں ہزار کلوگرام سِلک، 120 کلوگرام سونا اور سو کلوگرام چاندی استعمال ہوئی ہے، تقریب کا باقاعدہ آغاز عصر کے بعد پرانے غلاف کو احتیاط سے ہٹانے سے ہوگا، جب کہ نیا غلاف عشاء کے بعد کعبہ شریف پر چڑھایا جائے گا، یہ لمحے روحانی اہمیت رکھتے ہیں، جسے لاکھوں فرزندانِ اسلام عقیدت و احترام سے دیکھتے ہیں، یہ روایت ہر سال 1 محرم الحرام کو ادا کی جاتی ہے۔

Leave a reply