غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کا آغاز

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کا آغاز
حرم شریف میں کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب کا انعقاد ہوا، خانہ کعبہ کو اودھ، عطر، عرقِ گلاب اور آبِ زم زم سے غسل دیا گیا، ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم کی 15 کو خانۂ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا گیا ہے، کعبتہ اللہ کا فرش، اندرونی دیواروں اور دروازے کو عرق گلاب اور آب زم زم سے دھویا گیا۔
اس بابرکت عمل کے لیے نماز فجر کے بعد بیت اللہ کا دروازہ کھولا گیا اور پھر خانہ کعبہ کے فرش، دیواروں اور دروازے کو عرق گلاب اور آب زم زم سے دھویا گیا۔ غسل کے بعد اسے بخور، عود اور عرق گلاب سمیت کئی خوشبوؤں سے معطر کیا گیا، خانہ کعبہ کو ہر سال 2 مرتبہ آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا جاتا ہے، پہلا غسل محرم اور دوسرا غسل ماہ شعبان میں دیا جاتا ہے۔








