غزہ کا شہر صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا

غزہ کا شہر صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا
یوں تو فلسطین کا پورا شہر غزہ ہی تباہ حال ہے لیکن غزہ کے جنوب مشرق میں واقعہ ’’خزاعہ‘‘ نامی پر سکون فلسطینی بستی صفحہ ہستی سے مٹا دی گئی ہے، ’’خزاعہ‘‘ مقبوضہ غزہ کا وہ پر سکون قصبہ تھا جہاں پر کبھی کھیت لہلہاتے تھے اور زندگی بھاگتی دوڑتی تھی، راتوں کو جب گھر روشن ہوتے تھے تو پورا قصبہ ہی جگمگا جاتا تھا، اسرائیلی بربریت کے باعث اب یہاں پر صرف خاک اڑتی ہے، خزاعہ اب انسانی زندگی کے دائرے سے باہر ہو گیا ہے، خزاعہ کا قصبہ اب غزہ کے نقشہ سے مٹ چکا ہے۔









