غزہ کا حال ایٹم بم کے بعد کا منظر پیش کر رہا ہے: جیرڈ کشنر

0
122
غزہ کا حال ایٹم بم کے بعد کا منظر پیش کر رہا ہے: جیرڈ کشنر

غزہ: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی ساز جیرڈ کشنر نے حالیہ دورۂ غزہ کے بعد تباہ شدہ علاقے کو دیکھ کر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے دورے کے بعد امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشنر نے کہا کہ غزہ کا منظر ایسا تھا جیسے یہاں ایٹم بم گرایا گیا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج سے پوچھا کہ مقامی فلسطینی کہاں جا رہے ہیں، جس پر بتایا گیا کہ زیادہ تر افراد اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف واپس جا رہے ہیں یا ملبے پر عارضی ٹینٹ لگا کر رہائش اختیار کر رہے ہیں۔

انٹرویو کے دوران ایک امریکی اینکر نے جب سوال کیا کہ کیا یہ صورتحال نسل کشی کے مترادف نہیں؟ تو جیرڈ کشنر نے اس بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ “یہ نسل کشی نہیں ہے، لیکن بچوں کا قتل عام ضرور ہوا ہے۔”

امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف، جو انٹرویو میں موجود تھے، انہوں نے بھی اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

جیرڈ کشنر نے یہ بھی کہا کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ میں پائیدار طریقے سے ضم ہونا چاہتا ہے تو اسے فلسطینی عوام کو ترقی کے حقیقی مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

Leave a reply