غزہ میں قیام امن کیلئے انڈونیشیا کا بڑا اقدام، فوج بھیجنے کی رضامندی ظاہر

0
148
غزہ میں قیام امن کیلئے انڈونیشیا کا بڑا اقدام، فوج بھیجنے کی رضامندی ظاہر

انڈونیشیا نے غزہ میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی 20 ہزار سے زائد امن فوجی بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ اعلان انڈونیشی صدر پرابوو سوبیانتو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔

صدر پرابوو کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یا جنرل اسمبلی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرتی ہے تو انڈونیشیا غزہ یا کسی بھی متاثرہ علاقے میں اپنی فوجی خدمات فراہم کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، تاہم اس کے ساتھ اسرائیل کے لیے سکیورٹی کی ضمانت بھی ضروری ہے تاکہ دونوں فریقین کے درمیان حقیقی امن قائم ہو سکے۔

ادھر امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، واشنگٹن کی خواہش ہے کہ عرب اور دیگر مسلم ممالک غزہ میں عبوری انتظام اور تعمیر نو کے لیے نہ صرف فوجی تعاون فراہم کریں بلکہ مالی معاونت بھی کریں، تاکہ اسرائیلی افواج وہاں سے انخلا کر سکیں۔

Leave a reply