غزہ میں زمینی کارروائی کا آغاز، درجنوں فلسطینی شہید

0
125
غزہ میں زمینی کارروائی کا آغاز، درجنوں فلسطینی شہید

غزہ شہر میں مسلسل فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی زمینی فورسز نے پیش قدمی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی ٹینک اور فوجی دستے شہر کے وسطی علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں شدید جھڑپوں اور بمباری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

حالیہ کارروائیوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 60 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں 3 صحافی بھی شامل ہیں۔ بمباری سے متعدد رہائشی عمارتیں، اسکول اور طبی مراکز مکمل طورپرتباہ ہو چکےہیں۔

علاقے میں نقل مکانی کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، تاہم بڑی تعداد میں شہری اب بھی غزہ میں موجود ہیں اور اپنے گھروں کو چھوڑنے سے انکار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کے دورے کے دوران کہا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن اپنے اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور سیاسی حل کے لیے وقت محدود ہوتا جا رہا ہے۔

Leave a reply