غزہ میں ایک دن میں 70 مقامات پر بمباری

ہاٹ لائن نیوز: غزہ کے معصوم شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری۔ 24 گھنٹوں میں 70 مقامات پر بمباری کی گئی۔
ان حملوں میں مزید 85 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ عمارتیں گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
جبالیہ کیمپ میں بھی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شہید ہوئے۔ صہیونی فورسز نے شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ کرلیاہے۔
اسرائیلی ٹینکوں نے ہسپتال کے ایمرجنسی دروازے پر گولہ باری کی۔ ہسپتال کے عملے، مریضوں، زخمیوں کو چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔









