غزہ میں امن مشن کے لیے فوجی بھیجنے پر ترکیہ آمادہ

0
28
غزہ میں امن مشن کے لیے فوجی بھیجنے پر ترکیہ آمادہ

ترکیہ نے غزہ میں امن کے قیام کے لیے فوجی دستے تعینات کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈیوس میں ایک انٹرویو کے دوران ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ اگر بین الاقوامی امن منصوبے کے تحت ضرورت پیش آئی تو ترکیہ غزہ میں فوجی تعیناتی کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ترکیہ پہلے ہی عالمی امن اقدامات کا حصہ ہے اور اب غزہ سے متعلق ایگزیکٹو سطح کی کمیٹی میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ترکیہ انسانی امداد کی فراہمی میں بھی نمایاں تعاون کر رہا ہے۔
ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک غزہ میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کے لیے بھی آمادہ ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ غزہ میں دیرپا امن کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply