غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری، الشفاء اسپتال کے اطراف دھماکے

اسرائیلی فضائیہ نے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے احکامات کے بعد غزہ شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ میں الشفاء اسپتال کے قریب ایک میزائل گرا، جس سے اسپتال کے اندر مریضوں اور طبی عملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین نے بمباری کو انتہائی طاقتور اور ہولناک قرار دیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مختلف حصوں میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حماس کی جانب سے مبینہ طور پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد کی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔








