غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ، 70 فلسطینی شہید

ہاٹ لائن نیوز : غزہ میں اسرائیل نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے مزید 70 بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کردیاہے۔
غیر ملکی میڈیا کیمطابق اسرائیل معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، غزہ میں اسرائیل کے فضائی وزمینی حملے تاحال جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق صہیونی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر البلاح کے میئر سمیت 70 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیاہے۔









