غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

0
154
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں تازہ جھڑپوں میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

مقامی طبی ذرائع کے مطابق، جمعرات کی صبح سے لے کر اب تک کم از کم 61 فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں خواتین، بچے اور وہ افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے حصول کے لیے باہر نکلے تھے۔

جبالیا کے علاقے میں ایک اسکول کے نزدیک کیے گئے حملے میں کم از کم 5 افرادشہید ہوئے۔ ادھر، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق خوراک کی شدید قلت کے باعث مزید 4 افراد شہیدہو گئے، جن میں 2 کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ غذائی قلت سے شہیدہونے والوں کی مجموعی تعداد اب 317 ہو چکی ہے۔

Leave a reply