
عید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی خبریں جھوٹی ہیں
بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ عید سے پہلے عمران خان کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کے مقدمات کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی۔
تین سال پیلے بانی پی۔ ٹی۔ آئی کو آفر کی گئی کہ تین سال چپ رہیں سب ٹھیک ہو جائے گا تو بانی کا جواب تھا کہ تین سال تو کیا تین منٹ چپ نہیں رہوں گا، بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، عید سے پہلے ان کی رہائی کی خبریں جھوٹی ہیں، انہوں نے حتمی طور پر واضح کیا ہے کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو، ڈیل کسی صورت قبول نہیں ہو گی۔









