
ہاٹ لائن نیوز : عیدالاضحی پربادل برسیں گے یا سورج آگ برسائے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18 جون کو ملک کے مغربی علاقےمیں داخل ہونے کی امید ہے۔
ترجمان پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے نے کہا کہ 16 سے 18 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا جبکہ 18 سے 20 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں اس کے علاوہ 20 سے 22 جون تک جنوبی پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔









