
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا، چیف ایگزیکٹو عامر علی بلوچ نے عید سپیشل ٹرینیں چلانے کے لیے انتظامات کی ہدایات جاری کر دیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بلوچ نے کہا کہ پشاور، کراچی ،لاہور اور کوئٹہ کے مسافروں کو ریلیف دینے کیلئے عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ہم نے بھی عید پر کرائے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔









