عوامی نیشنل پارٹی کی تحریک انصاف پرپابندی کی حمایت

0
176
عوامی نیشنل پارٹی کی تحریک انصاف پرپابندی کی حمایت

ہاٹ لائن نیوز : عوامی نیشنل پارٹی کے صدر امل ولی خان نےپاکستان تحریک انصاف پرپابندی کی حمایت کردی۔

امل ولی خان نے کہاہےکہ پی ٹی آئی پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا رویہ غیرجمہوری ہے۔9مئی اور24نومبرکے واقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر نے کہا کہ اے این پی اور پیپلزپارٹی کا نظریاتی اتحاد ہے اور طویل عرصے سے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر سے دہشت گردی اور کرم کے واقعے پر بات کی جب کہ کرم کے واقعات پر تمام پختون غمزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں گورنرراج کی حمایت نہیں کرینگے۔

Leave a reply