عمر عالم اور فضا مسرور کی زندگی کا نیا آغاز: نکاح کی خوشی

0
47
عمر عالم اور فضا مسرور کی زندگی کا نیا آغاز: نکاح کی خوشی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر عالم نے اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے فضا مسرور کے ساتھ نکاح کر لیا۔ یہ خوشی کا موقع 24 جنوری کو انتہائی سادگی اور خاندانی ماحول میں منایا گیا، جس میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے۔
نکاح کے موقع پر عمر عالم نے ہلکے پاؤڈر بلیو رنگ کا روایتی لباس پہنا، جس کے ساتھ اسٹائلش ڈیزائنر کوٹ ان کے انداز کو مزید دلکش بنا رہا تھا۔ دلہن فضا مسرور نے ڈسٹی روز رنگ کا نفیس عروسی لباس زیب تن کیا، جس پر چاندی اور سنہری کڑھائی کے ساتھ خوبصورت سیکوئن ورک کیا گیا تھا۔ دوپٹہ کے چوڑے بارڈر نے ان کے حسن کو نمایاں کیا۔
جوڑے نے شادی کے لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جن میں وہ ساحل سمندر کے قریب ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بھی نظر آئے۔ اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات جیسے شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، حسن رضوی اور حنا میر بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ عمر عالم نے اپنی اہلیہ کو دسمبر 2024 میں ایک فضائی سفر کے دوران منفرد انداز میں جہاز میں پروپوز کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی تھی۔ نکاح سے قبل شادی کی تقریبات کا آغاز سادہ ڈھولکی کے ساتھ کیا گیا تھا۔
مداح اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو بھرپور مبارکباد دی جا رہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
عمر عالم نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور ڈرامہ سیریل ’’شہنائی‘‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ بعد ازاں فلم ’’پرچی‘‘ اور ریئلٹی شو ’’تماشا سیزن ون‘‘ میں اداکاری کے ذریعے انہیں حقیقی پہچان ملی۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں ’’پہلی سی محبت‘‘، ’’ٹیکسالی گیٹ‘‘، ’’رقصِ بسمل‘‘، ’’گرو‘‘ اور ’’رسمِ وفا‘‘ شامل ہیں۔

Leave a reply