
انسداد دہشت گردی عدالت ، کینٹینر جلانے ، مسلم لیگ ہاؤس جلاؤ گھراؤ سمیت سانحہ نو مئی کے مقدمات
عدالت نے عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری کی ضمانتوں پر سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور محمود الرشید کی ضمانتوں پر سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی
عدالت نے پراسیکیوشن کو ملزمان کی ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ ، نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں
ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کی وساطت سے ضمانت دائر کی








