
لاہور انسداددہشت گردی عدالت،
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف مسلم لیگ ن افس جلانے سمیت تین مقدمات پرکیس پر سماعت
عدالت نےعلیمہ خان ،عظمی خان،عمر ایوب اور فواد چودھری سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی
دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں میں اعظم خان سواتی ،حافظ فرحت عباس اور غلام محی الدین شامل ہیں
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پرسماعت کی
ملزمان حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے
ملزمان کو عدالت نے شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ پولیس افسران شامل تفتیش نہیں کرتے
جبکہ عدالت میں فواد چوہدری کے وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری شامل تفتیش ہو چکے ہیں انکی عبوری ضمانتوں پر دلائل دینا چاہتے ہیں
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش افیسر سے ریکارڈ طلب کر لیا۔









