
لاہور ہائیکورٹ،
صحافی عمران ریاض کے کیخلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت
عدالت نے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 14 جون تک ملتوی کردی
عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے صحافی عمران ریاض کی درخواست پر سماعت کی
نیب نے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی
صحافی عمران ریاض کے خلاف کوئی انکوائری زیر التوا نہیں ۔نیب رپورٹ
ایف آئی اے نے عمران ریاض خان کیخلاف کیسز کی تفصیلات پیش کردیں
عمران ریاض خان کیخلاف ایک مقدمہ اور ایک انکوائری چل رہی ہے، ایف آئی اے رپورٹ
پنجاب پولیس کی طرف سے بھی کیسز تفصیلات پیش کی جاچکی ہیں
عمران ریاض کےخلاف درج 9 مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔وکیل درخواست گزار
عدالت میں انکوائریوں کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا موقف
انکوائریوں کی بنیاد پر گرفتاری کا خدشہ ہے موقف
غیر ظاہر مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ،استدعا








