عمران ریاض کی درخواست سننے سے معذرت

0
268
عمران ریاض کی درخواست سننے سے معذرت

ہاٹ لائن نیوز : سئنیر صحافی عمران ریاض خان کا جسمانی ریمانڈ دینے کے اقدام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔

جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل دورکنی بینچ نے سماعت سے معزرت کرلی ، بینچ نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کرنیکی ہدایت کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداددہشت گردی عدالت نےجسمانی ریمانڈ قانون کےبرعکس دیا، پولیس سے سیاسی بنیادوں پر تمیمہ میں عمران ریاض کا نام درج کیا، عمران ریاض کسی سیاسی جماعت کے رکن نہیں صحافی ہیں، 14 مارچ کو عمران ریاض نجی چینل کی کوریج کے طور پر زمان پارک گئے، عمران ریاض خان کا اس دن کا پروگرام اور مختلف ویڈیوز ریکارڈ پر موجود ہیں، انسداد دہشت عدالت کے جج نے شواہد کا جائزہ لیے بغیر جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت انسداد دہشت گردی عدالت کیجانب سے جسمانی ریمانڈ کا اقدام کلعدم قرارد دے۔

Leave a reply