عمران خان کے خلاف قتل کےمقدمےکی تصدیق ہوگئی

0
208
عمران خان کے خلاف قتل کےمقدمےکی تصدیق ہوگئی

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران پولیس کیجانب سے بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات میں اہم انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف رینجرز کے قتل کامقدمہ درج کرنیکی تصدیق کی ہے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف تین رینجرز اہلکاروں کےقتل کامقدمہ درج کیا گیاہے۔

مقدمہ نمبر 974 اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں 26 نومبر کو درج کیا گیا تھا اور مقدمےمیں قتل، اقدام قتل،دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Leave a reply