عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل میں ہونے والا ٹرائل منسوخ

0
124
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل میں ہونے والا ٹرائل منسوخ

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو مقدمے کا جیل میں کیا جانے والا ٹرائل ایک بار پھر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آج طے شدہ جیل ٹرائل نہیں ہوسکا، جبکہ کیس کی اگلی تاریخ سے متعلق آگاہی جوڈیشل کمپلیکس میں بعد ازاں فراہم کی جائے گی۔ اس کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونا تھی، جہاں وکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد پراسیکیوشن نے جواب الجواب دینا تھا۔

خیال رہے کہ اس مقدمے کی گزشتہ سماعت، جو 29 اکتوبر کو ہونا تھی، وہ بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔

Leave a reply