عمران خان کےخلاف فیصلےکوسیاسی انتقام قراردےدیاگیا

0
134

ہاٹ لائن نیوز : 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے کہاہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فیصلہ سیاسی انتقام ہے جو آئین، انصاف اور قانون کی دھجیاں اڑاتا ہے۔ آج کا دن سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔

شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے میں حکومت کی بدنیتی بھی عیاں ہے، فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام کی کوششوں کو دھچکا لگے گا، پوری قوم فیصلے سے مایوس ہے، انشاء اللہ اس فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔ ہائی کورٹ میں.

انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کو بھی سوچنا ہو گا کہ ملک میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کیلیے کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے کیونکہ ایسے ماحول میں ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فیصلہ پارٹی کریگی، لیکن میرے خیال میں اب حکومت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

Leave a reply