عمران خان کی 3 ضمانتوں پر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر عدالت برہم

0
173
عمران خان کی 3 ضمانتوں پر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر عدالت برہم

انسداد دہشت گردی عدالت

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

بانی پی ٹی آئی کی عدم موجودگی کے باوجود ضمانتیں کنفرم ہو سکتی ہیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر
بانی پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ان کی وجہ سے کافی کیس لا سامنے آئے ہیں۔ سلمان صفدر
پھر تو اپکا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ جج انسداد عدالت خالد ارشد کا سلمان صفدر سے مکالمہ
ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے اڈیالہ جیل میں رابطہ کریں۔ جج کی عدالتی عملے کو ہدایت

جیل انتظامیہ سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ عدالتی عملہ
سرکاری وکیل بیان دے دیں کہ درخواست گزار جیل میں موجود ہیں ہم آگے کیس سن لیتے ہیں۔ جج انسداد دہشتگردی عدالت
عدالت کی ہدایت پر بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل کے سپریڈنٹ کا فون نمبر عدالتی عملے کو نوٹ کروا دیا
عدالتی عملہ جیل انتظامیہ سے رابطہ کر کے بتائیں درخواست گزار جیل میں موجود ہیں۔ عدالت کا حکم

Leave a reply