عمران خان کی ہدایت پراہم مشاورتی اجلاس کاانعقاد

0
164
عمران خان کی ہدایت پراہم مشاورتی اجلاس کاانعقاد

ہاٹ لائن نیوز: مشیراطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف قوم کا اتحادکے موضوع پر مشاورت آج اسلام آباد میں ہوگی۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا اس اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں جو خیبر پختونخواہاؤس اسلام آبادمیں ہوگا۔

بیرسٹر سیف کےمطابق اس اجلاس میں ملک کے ممتاز مذہبی رہنمااور تمام مکاتب فکرکے مذہبی و قومی رہنما شرکت کرینگے۔ اجلاس میں قومی اتحاد ، یکجہتی ودہشت گردی سمیت دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

Leave a reply