
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے عمران خان کی جانب سے ٹرمپ کو مبارکباد دی۔
زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس کو ان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ یہ عظیم فتح بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے حاصل کی گئی، یہ کامیابی حقیقی تبدیلی اور معاشی استحکام کا واضح پیغام ہے۔
زلفی بخاری نے لکھا کہ یہ مستقبل کے لیے عظیم امکانات کا دور ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ نیا باب عالمی مسائل کے حل کی جانب فیصلہ کن اقدامات کا مشاہدہ کرے گا۔









