عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم

0
223

ہاٹ لائن نیوز : جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی ہے،عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا ہے،انسداد دھشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سماعت کی۔

عدالت نے بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لئے،لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانتوں پر 6 دن میں فیصلہ کا حکم دیا ہے، 4 مقدموں میں بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوا ہے،کورٹ نمبر تین نے 4مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں منظور کی تھیں۔

Leave a reply