عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے خاضری طلب دہشت گردی عدالت لاہور

0
232
عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے خاضری طلب دہشت گردی عدالت لاہور

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاؤس حملہ،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں پانچ جولائی تک توسیع کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا عدالت نے تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے کی صورت میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کیس پرسماعت کی تفتیشی افسر نے خود پیش ہونے کی بجائے جونیر افسر کے ذریعے مقدمات کا ریکارڈ بھجوایا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیےبانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے

جس پر عدالت نے مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بیرسٹر سلمان صفدر کو دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانتوں پر چھ دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہےدیگر چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے۔

Leave a reply