
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ممکنہ طور پر کسی دوسرے صوبے کی جیل میں منتقل کرنے پر حکومت غور کر رہی ہے۔
وزیراعظم کے اطلاعات کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ تحریک انصاف ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر جاری احتجاج شہری زندگی کو متاثر کر رہا ہے اور حکومت کو سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات پر نظرثانی کرنے کی ضرورت پیش آ گئی ہے۔
اختیار ولی نے مزید کہا کہ احتجاج کے بہانے ملک میں فتنہ اور بدامنی پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور پی ٹی آئی کے کارکنان چاہتے ہیں کہ قیدی کو کسی دوسرے صوبے کی جیل میں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ اقدامات ملک کی ترقی اور وقار کے لیے نقصان دہ ہیں۔









