
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی ائی کی جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دو مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے بانی پی ٹی ائی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی بانی پی ٹی ائی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے بانی پی ٹی ائی کے وکیل نے موقف اپنایا کے بانی پی ٹی ائی کی حاضری کے بغیر ہی درخواست ضمانتیں منظور کی جا سکتی ہیں بانی پی ٹی ائی کے وکیل نے کہا کہ یہ کیسز سیاسی نوعیت کے ہے عمران خان پر لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں۔۔
بانی پی ٹی ائی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے مقدمات میں درخواست ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں لہذا عدالت بانی پی ٹی ائی کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دوسری جانب سرکاری وکیل نے درخواست ضمانتوں کی مخالفت کی اور کہا کہ بانی پی ٹی ائی کی گرفتاری درکار ہے بانی پی ٹی ائی سے تفتیش مکمل کرنی ہے اس لیے بانی پی ٹی ائی کی گرفتاری چاہیےلہذا عدالت اس ان درخواست ضمانتوں کو مسترد کرے انسداد دہشت گردی عدالت نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا درخواست ضمانتوں پر فیصلہ نو جولائی کو سنایا جائے گا









