عمران خان کی ضمانتوں پر توسیع

0
251
عمران خان کی ضمانتوں پر توسیع

ہاٹ لائن نیوز : جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے، عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا ہے، عدالت نے بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیئے ہیں۔

انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، سینیر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں اس لیے مہلت دی جائے،چار مقدمات میں بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوا ہے، کورٹ نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی ہوئی ہیں۔

Leave a reply